تازہ ترین
روس نیوکلیئر معاہدے پر ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے گا، کریملن
  9  جولائی  2019     |     بین الاقوامی دفاع
روس نے کہا ہے کہ اسے ایران کی جانب سے 2015ء کے جوہری معاہدے میں یورینیئم افزودگی کی مقررہ حد کی خلاف ورزی پر تشویش ہے اور وہ اس کے بچائو کے لئے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکو نے پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ روس اس سلسلے میں مذاکرات اور سفارتی کوششیں جاری رکھے گا، ہم اب بھی مشترکہ جامع ایکشن پلان یعنی جوہری معاہدے کے حامی ہیں۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔