تازہ ترین
خلیج میں محفوظ جہاز رانی کیلئے اقتصادی اور فوجی تدابیر زیر غور ہیں، سعودی عرب
  8  جولائی  2019     |     بزنس
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے اعلان کیا ہے کہ خلیج میں محفوظ جہاز رانی کیلئے اقتصادی اور فوجی تدابیر زیر غور ہیں۔ امریکا کے کہنے پر عالمی برادری تدابیر پر غوروخوض کررہی ہے۔ الجبیر نے جاپان ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خلیج عمان میں تجارتی جہازوں پر حملوں اور ایران کی جانب سے خلیج میں گرما گرمی پیدا کرنے کے تناظر میں جاپان سمیت کئی ممالک نے ایک جیسی تجاویز پیش کی تھیں یہ سب زیر غور ہیں۔ روسی خبررساں ادارے آر ٹی کے مطابق سعودی وزیر نے بتایا کہ امریکا اور جاپان سمیت اہم ممالک کے ماہرین خلیج میں محفوظ جہاز رانی کو یقینی بنانے کیلئے اقتصادی اور فوجی تدابیر کا جائزہ لے رہے ہیں، ابھی ان تدابیر سے متعلق مزید وضاحت نہیں دی جاسکتی۔


رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔