تازہ ترین
فلسطینی نے اسرائیلی فوجیوں پر کارچڑھادی، 5 فوجی زخمی،مبینہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا
  8  جولائی  2019     |     علاقے
مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک فلسطینی کی جانب سے مبینہ طور پر کار چڑھا نے کے حملے میں 5اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے اور مشکوک حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے ، یہ بات اسرائیلی فوج نے اخبار کو بتائی۔ فوجی اہلکار ہفتے کی رات ’’آپریشنل سرگرمیوں‘‘ کے طور پر فلسطینی قصبے ہزما کے قریب ایک سڑک کنارے کھڑے تھے جب ڈرائیور نے ان پر گاڑی چڑھائی ، یہ بات فوج نے بتائی۔ مغربی کنارے کو یروشلم سے الگ کرنیوالے چیک پوائنٹ کے قریب واقع قصبے کینزدیک پیش آ نیوالے واقعے میں تین فوجی زخمی ہوئے ہیں جبکہ دو معمولی زخمی ہیں ، یہ بات فوج نے ایک بیان میں بتائی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فوجیوں نے بعد ازاں ڈرائیور اوراس کے والد کو چیک پوائنٹ پر گرفتار کرلیا ۔اس نے کہا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں ظاہر ہوا ہے کہ یہ واقعہ ایک کار چڑھائی حملہ تھا کوئی حادثہ نہیں تھا ۔مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی چاقوئوں کے باعث فلسطینی شہریوں کیساتھ تنائو پیدا ہوا ہے ۔فلسطینی 1967ء کی چھ روزہ جنگ میں اسرائیل کے قبضے میں آنیوالے علاقے میں اسرائیلی فوج پر وقفے وقفے سے کار چڑھائی ، چاقو اور بندوق حملے کرتے ہیں۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔