تازہ ترین
افغان وفد اور طالبان کے درمیان قطر میں مذاکرات کا آغاز
  8  جولائی  2019     |     بین الاقوامی دفاع
قطر اور جرمنی کے تعاون سے افغان وفد اور طالبان کے درمیان افغانستان میں جنگ کے خاتمے اور قیام امن کے لیے دو روزہ کانفرنس کا آغاز ہو گیا ہے۔ افغانستان کے سیاستدانوں، سول سوسائٹی اور صحافیوں پر مشتمل 50 رکنی وفد آج طالبان سے دوحا میں ملاقات کر رہا ہے جس میں قیام امن سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پاکستان میں سابق افغان سفیر عمر زخیلوال بھی کانفرنس میں شریک ہیں جن کا کہنا ہے کہ طالبان سے ملاقات کا مقصد امن مذاکرات کو آگے بڑھانا ہے جب کہ آج کی کانفرنس امریکا اور طالبان کے درمیان جاری مذاکرات کا حصہ ہے۔طالبان نے افغانستان کی موجودہ اشرف غنی حکومت سے براہ راست مذاکرات سے صاف انکار کر رکھا ہے تاہم طالبان کا کہنا ہے کہ حکومتی افراد ذاتی حیثیت میں کانفرنس میں شریک ہو سکتے ہیں۔یاد رہے کہ طالبان افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حق میں نہیں اور وہ اشرف غنی حکومت کو امریکا کا کٹھ پتلی قرار دیتے براہ راست امریکا سے مذاکرات کو ترجیح دیتے ہیں۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔