تازہ ترین
لیبیا: مہاجر کیمپ پر فضائی حملہ، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس
  5  جولائی  2019     |     بین الاقوامی دفاع
لیبیا میں ایک مہاجر کیمپ پر ہونے والے فضائی حملے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز اس حملے میں کم از کم چوالیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ پندرہ رکنی سلامتی کونسل اس حوالے سے ایک مذمتی قرارداد منظور کرنا چاہتی ہے لیکن اس پر ابھی تک اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔ دو گھنٹے کے اجلاس کے بعد برطانیہ نے ممبران میں قرارداد کا مسودہ پیش کیا، جس میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے فائربندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق امریکا نے اس مسودے کو مسترد کر دیا ہے لیکن یہ معلوم نہیں کہ ایسا کیوں کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ اور یورپی یونین پہلے ہی اس حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کر چکے ہیں۔


رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔