تازہ ترین
روس کے جدید ریسکیو ہیلی کاپٹرز کی پہلی کھیپ ترکی پہنچ گئی
  4  جولائی  2019     |     ائیرفورس
روس نے جدید ریسکیو ہیلی کاپٹرزKa-32A11BCکی پہلی کھیپ ترکی کے حوالے کردی۔ ترک میڈیا کے مطابق روس سے 3 عدد ریسکیو ہیلی کاپٹرز ترکی پہنچ گئے ہیں، ان ہیلی کاپٹرز کی خریداری کے لیے روس اور ترکی کے درمیان گزشتہ برس معاہدہ طے پایا تھا۔ دوسری کھیپ کے لیے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔دوسری جانب ترکی حکام کا کہنا ہے کہ جنگی ہیلی کاپٹروں کی پیداوار میں ترکی کامیاب تجربوں کا حامل ہے تاہم مذکورہ روسی ہیلی کاپٹرز کو آگ بجھانے اور تلاش و بچاو کے علاوہ تعمیراتی کاموں میں بھی استعمال کیا جائے گا۔


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔