تازہ ترین
امریکہ نے بلوچستان لبریشن آرمی کو دہشت گرد تنظیم قراردیدیا
  3  جولائی  2019     |     دہشت گردی
امریکہ نے بلوچستان لبریشن آرمی کو دہشت گرد تنظیم قراردیدیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ کے ڈیپارٹمنٹ آف ٹریژری نے بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ بی ایل اے کے سربراہ براہمداغ بگٹی اورحربیار مری ہیں۔ بی ایل اے کو فارن اسٹیس کنٹرول کی خصوصی نامزد شدہ فہرست میں منگل کو شامل کیا گیا ۔اس فہرست میں جنداللہ ، جیش العدل اور فدائین اسلام بھی شامل ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ نے بی ایل اے کو دہشت گرد قرار دینے کا اعلان اپنی ویب سائٹ پر بھی جاری کردیا ہے۔



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔