تازہ ترین
ایران نے کامیاب سائبر حملے کا امریکی دعویٰ مسترد کر دیا
  25  جون‬‮  2019     |     سائیبر سکیورٹی
ایران نے اپنے میزائل سسٹم کے خلاف امریکا کے کامیاب سائبر حملے کے دعووں کو مسترد کر دیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے وزیر مواصلات محمد جواد ازاراری جہرومی نے امریکی حملے کا حوالہ دیئے بغیر ٹویٹر پر جاری بیان میں کہاکہ میڈیا میں ملک کے خلاف مبینہ سائبر حملے کی خبریں گردش کر رہی ہیں ، ان کی طرف سے سائبر حملہ کبھی کامیاب نہیں ہوا اگرچہ وہ اس سلسلہ میں بہت کوششیں کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی میڈیا نے قبل ازیں بتایا تھا کہ ایران کی طرف سے امریکی جاسوس ڈرون مار گرائے جانے کے بعد ایران کے میزائل کنٹرول سسٹم اور جاسوسی نیٹ ورک پر سائبر حملہ کیا گیا تھا جس نے اس سسٹم کو جام کر دیا تھا۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔