تازہ ترین
امریکی سائبر فورسز کا ایرانی فوجی کمپیوٹرز پر حملہ
  24  جون‬‮  2019     |     سائیبر سکیورٹی
امریکی سائبر فورسز نے ایرانی عسکری کمپوٹر نظام کو نشانہ بنایا ہے۔امریکی حکام نے گزشتہ روز بتایاکہ یہ سائبر حملہ ایران کی جانب سے امریکی ڈرون طیارے کی تباہی کے بعد کیا گیا۔ امریکی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ادارے کو بتایا کہ سائبر حملے میں ایرانی فوج کے ان کمپیوٹروں کو نشانہ بنایا گیا جو راکٹ اور میزائل لانچرز سے جڑے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ سائبر حملے میں ایرانی انقلابی گارڈز کو خصوصاً ہدف بنایا گیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف روایتی فوجی کارروائی کا فیصلہ منسوخ کیے جانے کے بعد سائبر حملوں کے احکامات دیے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے ایران کی جانب سے بھی امریکا پر سائبر حملے کیے جا رہے ہیں۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔