تازہ ترین
شمالی کوریا اب بھی نئی آبدوز بنا رہا ہے، امریکی ریسرچ گروپ
  15  جون‬‮  2019     |     نیوی
شمالی کوریا سے متعلق تجزیوں کے لئے معروف ایک امریکی ریسرچ گروپ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا بظاہر اب بھی بیلیسٹک میزائل چلانے کی صلاحیت والی ایک نئی آبدوز بنانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔38 نارتھ نے مشرقی شمالی کوریا کے سِنپو میں قائم ایک بحری جہاز گاہ کی حالیہ سیٹیلائٹ تصاویر پر مبنی تجزیہ بدھ کے روز جاری کر دیا ہے۔ اٴْس مقام کے گزشتہ تجزیے کے مطابق وہاں ایک بیلیسٹک میزائل سے لیس آبدوز بنانے کا آغاز تین سال قبل ہو چکا تھا۔اپریل سے جون تک لی گئی تصاویر سے متعلق گروپ کا کہنا ہے کہ تعمیراتی ہال کے قریب سازو و سامان اور مختلف حصوں کی نقل و حرکت دیکھی جا سکتی ہے۔ اپریل اور مئی میں لی گئی تصاویر کے موازنے سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اشیا کو تجرباتی آبدوز پر لادا جا رہا ہے۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔