تازہ ترین
افغانستان: خودکش حملے میں 9 افراد ہلاک
  15  جون‬‮  2019     |     دہشت گردی
مشرقی افغانستان میں ایک خودکش بمبار کے افغان پولیس کی گاڑی کے قریب پہنچ کر کیے گئے حملے میں 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ حملہ صوبہ ننگر ہار کے دارالحکومت جلال آباد میں کیا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں3 پولیس اہلکار اور6 شہری شامل ہیں۔ اس حملے میں ایک درجن سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جن میں چند کی حالت تشویشناک ہے۔ مشرقی افغان صوبے ننگرہار میں فعال جہادی گروپ ’داعش‘ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان اعماق نیوز ایجنسی نے جاری کیا۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔