تازہ ترین
امریکی فوج کی سینٹرل کمان نے مبینہ حملے کا نشانہ بننے والے آئل ٹینکر کے پاس سے بارودی سرنگ ہٹائے جانے کی وڈیو جاری کردی
  15  جون‬‮  2019     |     بین الاقوامی دفاع
امریکی فوج کی سینٹرل کمان نے ایک وڈیو جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس میں ایران کے پاسداران انقلاب کو مبینہ حملے کا نشانہ بننے والے جاپانی آئل ٹینکر کوکوا کریجیئس کے قریب سے ایک ایسی بارودی سرنگ ہٹاتے دیکھا جا سکتا ہے جو پھٹ نہیں سکی تھی۔ اس واقعہ میں متاثر ہونے والا دوسرا ٹینکر ناروے کا ہے۔امریکی حکام نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ یہ وڈیو دونوں آئل ٹینکرز کے قریب دھماکے کے آٹھ گھنٹے بعد کی ہے۔درایں اثنا ناروے کی میری ٹائم اتھارٹی نے کہا ہے کہ فرنٹ الٹیئر نامی آئل ٹینکر پر تین دھماکے ہوئے۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔