تازہ ترین
روس سے قربت پر خوش ، اسلحہ لینا چاہتے ہیں ، دفاعی تعاون بڑھنے کی امید: عمران
  15  جون‬‮  2019     |     پاک دفاع
وزیراعظم عمران خان نے روسی خبر رساں ایجنسی سپوتنک کو انٹرویو میں کہا ہے کہ امید ہے کانفرنس کے موقع پر بھارتی قیادت سے بات ہو گی، دونوں ممالک کے درمیان بڑا تنازعہ کشمیر ہے، دونوں ممالک کے سربراہ پرعزم ہوں تو مسئلہ بات چیت سے حل ہو سکتا ہے۔ امید ہے مودی پاکستان سے تعلقات بہتر بنائیں گے۔ پاکستان مسئلہ کشمیر پر کسی بھی ملک کی جانب سے ثالثی کا خیر مقدم کرے گا۔ مسئلہ کشمیر کا حل وہاں کے عوام کو حق خود ارادیت دینا ہے۔ بھارت سے تعلقات بہتر ہو جائیں تو اسلحہ خریدنے کی ضرورت نہیں۔ پاکستان اور روس میں اسلحہ کی خرید وفروخت کیلئے بات چیت جاری ہے۔ وزیراعظم نے کہا اسلام آباد روس سے اسلحہ خریدنا اور فوجی تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں، میں بدلتی دنیا میں پاکستان کے روس کے قریب ہونے پر خوش ہوں۔ روسی خبر رساں ایجنسی سپوتنک کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہاں ہم روس سے اسلحہ لینا چاہتے ہیں اور میں جانتا ہوں ہماری فوج پہلے ہی روسی فوج کے ساتھ رابطے میں ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے بشکیک میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی سائیڈ لائن پر ہوئی۔


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔