تازہ ترین
بھارتی حکومت نے انتہاپسندی کی بنیاد پر الیکشن جیتا وہ ابھی بھی الیکشن کے اثر میں ہے:شاہ محمود قریشی
  15  جون‬‮  2019     |     پاک دفاع
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے انتہاپسندی کی بنیاد پر الیکشن جیتا وہ ابھی بھی الیکشن کے اثر میں ہے۔ بھارتی حکمران سمجھتے ہیں کہ مذاکرات سے ان کی سیاست متاثر ہو گی۔ پاکستان پر امن ملک ہے ، خطہ میں امن اور استحکام چاہتے ہیں۔ بشکیک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی سرکار ابھی تک الیکشن موڈ سے باہر نہیں آئی۔ ایک انہتا پسند عنصر نے ہندوتوا کی بنیاد پر الیکشن جیتا ہے اور ابھی وہ اسی اثر میں پھنسے ہوئے ہیں ۔بھارتی حکومت سمجھتی ہے کہ پاکستان کے ساتھ آگے بڑھنے سے ان کا حلقہ اثر متاثر ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دنیا کو واضح پیغام ہے ہم پر امن ملک ہیں اور ہم خطہ میں امن اور استحکام چاہتے ہیں ۔


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔