تازہ ترین
شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں عمران خان اور مودی کی سائیڈ لائن ملاقات
  15  جون‬‮  2019     |     پاک دفاع
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں سائیڈ لائن ملاقات اور مصافحہ ہوا. کرغزستان کے دارالحکومت شکیک میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں راہنماﺅں کے درمیان ملاقات کوئی طے شدہ نہیں تھی، دنیا داری تھی وہ نبھائی ہے. انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جو کہنا تھا وہ کہہ دیا ہے، پاکستان کی سوچ بڑی حقیقت پسندانہ اور مدبرانہ ہے، مذاکرات کا فیصلہ بھارت نے کرنا ہے، وہ جب بھی مذاکرات کے لیے تیار ہوگا پاکستان کو تیار پائے گا، لیکن لگتا ہے بھارت ابھی تک اپنے الیکشن کی ذہنی قید سے آزاد نہیں ہو پایا. انہوں نے کہاکہ بھارت کے ساتھ برابری اور باوقار طریقے سے مذاکرات کریں گے، ہمیں نہ کسی کے پیچھے دوڑنے کی ضرورت ہے نہ ہی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے. شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں وزیر اعظم کے خطاب کے دوران ایسا لگ رہا تھا کہ نریندر مودی عمران خان سے آنکھیں نہیں ملا پارہے. انہوں نے کہا کہ اجلاس کے موقع پر ایک لمبے عرصے بعد پاکستان اور روس کی قیادت کے درمیان اعلیٰ سطح پر بات ہوئی وزیر اعظم کی روسی صدر سے ڈیڑھ گھنٹے سے زائد وقت کی ملاقات میں افغانستان اور خلیج فارس کی صورتحال پر بات ہوئی. امریکی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات سے متعلق انہوں نے کہا کہ مائیک پومپیو سے ملاقات میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدے اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) پر بات ہو گی. وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی سیکرٹری خارجہ کو ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا، جبکہ امریکا کو چاہیے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری قربانیوں کا اعتراف کرے. انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان امن عمل میں امریکا کی مدد کر رہا ہے، امریکا کو بھی چاہیے کہ وہ پاکستان کے مثبت رویے پر مثبت ردعمل کا مظاہرہ کرے.

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔