تازہ ترین
وزیراعظم عمران خان کی صدر کرغزستان سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کا جائزہ
  14  جون‬‮  2019     |     پاک دفاع
تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں میں ملاقات انتہائی خوش گوار ماحول میں ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان نے صدر سوروونبے شریپو ویچ کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان زمینی اور فضائی روابط کو بہتر بنایا جائے۔ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس اور دوطرفہ سیاسی مشاورت جلد کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک نے اتفاق کیا کہ عوامی سطح پر رابطوں کو بہتر بنایا جائے۔ سیاحت کو فروغ دیا جائے اور ویزوں کے اجراء میں سہولت دی جائے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کرغزستان کے صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔