تازہ ترین
شنگھائی تنظیم اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے نریندر مودی کو بالکل نظرانداز کر دیا
  14  جون‬‮  2019     |     پاک دفاع
شنگھائی تنظیم اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے نریندر مودی کو بالکل نظرانداز کر دیا۔ عمران خان اور نریندر مودی ایک ساتھ ہال میں داخل ہوئے لیکن عمران خان مودی کو نظرانداز کر کے آگے نکل گئے ۔ عمران کاخان اس وقت بشکیک میں موجود ہیں جہاں انہوں نے آج شنگھائی تنظیم اجلاس میں شرکت کی اور رات کا کھانا عالمی رہنماؤں کے ساتھ کھایا۔ اس موقعہ پر عمران خان اور نریندر مودی ایک ساتھ ڈائنگ ہال میں داخل ہوئے لیکن عمران خان مودی کو نظرانداز کر کے آگے نکل گئے اور ذرا ہٹ کر ایک کرسی پر جابیٹھے جبکہ نریندر مودی پیچھے رہ گئے۔ وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظمنریندرمودی کے درمیان ڈنرپر بھی مصافحہ نہ ہوا،وزیراعظم عمران خان اور مودی ایک ساتھ ہال میں داخل ہوئے،لیکن کوئی مصافحہ نہیں کیا، کھانے کے دوران وزیراعظم ایک کونے میں جبکہ مودی دوسرے کونے میں کھڑے موجود رہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظمعمران خان شنگھائی تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے دوروزہ دورے پربشکک گئے ہوئے ہیں۔ آج کرغزستان کے صدر نے شنگھائی تنظیم کے مہمانوں کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام کیا، وزیراعظم عمران خان نے دوسرے ملکوں کے سربراہاں سے مصافحہ کیا لیکن وزیراعظمعمران خان اور نریندرمودی کے درمیان کوئی مصافحہ نہیں ہوا۔ کھانے کے دوران وزیراعظم عمران خان ایک کونے میں جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودیدوسرے کونے میں کھڑے موجود رہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایک ساتھ ہال میں داخل ہوئے۔ لیکن دونوں رہنماؤں کے درمیان کوئی مصافحہ نہیں ہوا۔اس کے برعکس وزیراعظم عمران خان نے دوسرے ملکوں کے سربراہاں سے مصافحہ کیا ۔ اسی طرح وزیراعظم عمران خان کھانے کی ٹیبل کی طرف بڑھے تو روسی صدر سے مصافحہ ہوا۔اس سے قبل بشکک میں وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان غیررسمی ملاقات ہوئی ہے۔


رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔