تازہ ترین
شمالی فلسطین میں مشکوک ڈرون طیارے کی پرواز، اسرائیلی فوج کی دوڑیں لگ گئیں
  14  جون‬‮  2019     |     ٹیکنالوجی
لبنان کی فضائی حدود سے ایک مشکوک ڈرون طیارے کی شمالی فلسطین کی فضاء میں داخل ہونے پر اسرائیلی فوج کی دوڑیں لگ گئیں۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ایک مشکوک ڈرون طیارہ شمالی فلسطین کی فضائی حدود میں داخل ہوا اور پھر بہ حفاظت واپس چلا گیا۔اسرائیلی فوج کے ترجمان افیحای ادرعی نے کہا ہے کہ ایک ڈرون طیارہ لبنان کی فضائی حدود سے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں داخل ہوا۔ اسرائیلی فوجی ترجمان نے اس واقعے کی مزید تفصیل بیان نہیں کی۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔