تازہ ترین
جاپان اور روس کے درمیان تعاون کے منصوبے کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں
  12  جون‬‮  2019     |     بین الاقوامی دفاع
روس نے کہا ہے کہ جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے کی جانب سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے منصوبے کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوچکے ہیں، 2018 ء کے دوران دونوں ملکوں کی باہمی تجارت میں 17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ان خیالات کا اظہار روس کے وزیر برائے اقتصادی ترقی میکسم اور یشکن نے پیر کے روز ٹوکیو میں جاپان کے وزیر برائے اقتصادی، تجارتی و صنعتی امور ہیروشیگے سیکو سے ملاقات سے قبل ایک بیان میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ جاپانی وزیراعظم نے روس جاپان تعاون کا منصوبہ 2016ء میں پیش کیا تھا جس پر عمل درآمد سے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کہ 2018ء کے دوران دونوں ملکوں کی باہمی تجارت میں 17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو نیک شگون ہے۔ اس کے جواب میں جاپانی ہم منصب ہیروشیگے سیکو نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ جون کے آخر میں صدر ولادیمیر پیوٹن اور جاپانی وزیراعظم کی طے شدہ ملاقات سے قبل ہم دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے منصوبے پر مکمل عمل درآمد کے لئے امکانات کا جائزہ لیں۔


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔