تازہ ترین
ایران کا امریکی جاسوس لبنانی نزار زکا کو رہائی کے بعد حزب اللہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ
  12  جون‬‮  2019     |     انٹیلی جینس
ایران میں امریکا کے لیے جاسوسی کے الزام میں قید لبنانی شہری اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہر نزار زکا کو رہا ئی کے بعد حزب اللہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایران کی خبررساں ایجنسی فارس کے مطابق ایرانی حکومت نے لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل حسن نصراللہ کی ثالثی اور درخواست پر نزار زکا کو رہا کرنے کا فیصلہ ہے۔ اس نے مزید کہا ہے کہ اس حوالے سے ریاست یا انفرادی سطح پر مذاکرات نہیں ہوئے ہیں بلکہ صرف اور صرف سید حسن نصراللہ سے بات چیت ہوئی ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران نے ان کے احترام اور وقار کے پیش نظر نزار زکا کی رہائی کا فیصلہ کیا ہے۔فارس کی رپورٹ کے مطابق نزار زکا ایک امریکی جاسوس تھے اور انھیں سپاہِ پاسداران انقلاب ایران نے ریاست کے خلاف جاسوسی کے الزام میں 2015ء میں گرفتار کیا تھا۔ انھیں ایران کی ایک عدالت نے جاسوسی کے الزام میں قصور وار قرار دے کر دس سال قید اور 42 لاکھ ڈالر جرمانے کی سزا سنائی تھی۔لبنان کی سرکاری خبررساں ایجنسی این این اے نے گذشتہ ہفتے وزارت خارجہ کے حوالے سے یہ اطلاع دی تھی کہ ایران نے نزار زکا کو معافی دینے سے اتفاق کیا تھا۔این اے این نے نزار کے خاندان کے بعض میڈیا نمایندوں کے حوالے سے یہ بتایا تھا کہ ان کی رہائی کے لیے کوشش کامیاب رہی ہے ۔ انھوں نے لبنانی صدر میشیل عون اور وزیر خارجہ جبران باسیل کا شکریہ ادا کیا تھا۔نزار زکا امریکا کے مستقل رہائشی تھے۔انھیں 2015ء میں ایران کے ایک سرکاری عہدہ دار نے ملک میں آنے کی دعوت دی تھی لیکن وہ تہران میں ایک کانفرنس میں شرکت کے بعد غائب ہوگئے تھے۔پھر اسی سال ایران کے سرکاری میڈیا نے یہ اطلاع دی تھی کہ ان کے امریکی فوج اور انٹیلی جنس سروسز سے روابط تھے اور انھیں پاسداران انقلاب نے جاسوسی کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔