تازہ ترین
اقوام متحدہ، طرابلس میں فوری انسانی فائر بندی کی اپیل
  11  جون‬‮  2019     |     بین الاقوامی دفاع
اقوام متحدہ کے لیبیا تعاون مشن نے 2 ماہ سے شدید جھڑپوں کی لپیٹ میں آئے ہوئے طرابلس میں فوری انسانی فائر بندی کی اپیل کی ہے۔ اقوام متحدہ کے لیبیا کے لئے نمائندہ خصوصی غسان سلامی نے طرابلس میں جھڑپوں کے علاقوں سے نکل کر سکولوں میں پناہ لینے والے داخلی مہاجرین سے ملاقات کی جس کے بعد لیبیا تعاون مشن کی طرف سے ایک تحریری بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سلامی نے طرابلس میں اقوام متحدہ سے منسلک اداروں کی کارروائیوں کا موقع پر جائزہ لیا اور مہاجرین کی پناہ گاہ ابوذرغفاری اور احمد بن شتوان سکولوں کا دورہ کیا۔ بیان میں فوری انسانی فائر بندی کی اور مہاجرین کے لئے امداد میں اضافہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ لیبیا کے مشرق میں موجود فوجی طاقتوں کے لیڈر جنرل ہفتر نے دارالحکومت پر قبضے کے لئے 4 اپریل کو حملوں کا حکم دیا تھا جس کے جواب میں قومی مفاہمتی حکومت کی یونٹوں نے بھی برقان الغضب آپریشن شروع کر دیا تھا۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔