تازہ ترین
جاپان، حا دثے کا شکار ہونے والے ایف 35۔اے طیارے کا پائلٹ حواس کھو بیٹھا تھا
  11  جون‬‮  2019     |     ائیرفورس
جاپان کی فضائی سیلف ڈیفنس فورس،اے ایس ڈی ایف کا کہنا ہے کہ شمالی جاپان کے نزدیک حادثے کا شکار ہونے والے ایف 35۔ اے سٹیلتھ لڑاکا طیارے کا پائلٹ، گھبراہٹ کی وجہ سے جہازکے تیزی سے نیچے آنے کا پتہ چلانے میں ناکام رہا۔ یہ طیارے ریڈار پر نظر نہیں آتے۔اپریل میں ایک تربیتی مشن کے دوران جدید ترین ایف 35۔ اے سٹیلتھ لڑاکا طیارہ آؤموری شہر کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا اور اس کا پائلٹ ہلاک ہو گیا تھا۔ اے ایس ڈی ایف نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس نے مذکورہ تربیتی مشن میں شریک دیگر ایف 35 اے سٹیلتھ لڑاکا طیاروں سے حاصل کردہ معلومات کے ذریعے طیارے کی پرواز کے روٹ کا تجزیہ کیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تجزیے سے معلوم ہوتا ہے کہ حادثے سے قبل مذکورہ طیارہ 9 ہزار میٹر سے زائد بلندی سے تقریباً ایک ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کوئی تیس سیکنڈ میں نیچے گرا۔ اے ایس ڈی ایف نے کہا ہے کہ ایسا امکان انتہائی کم ہے کہ حادثے کا سبب تکنیکی خرابی تھی اور باقی 12 عدد ایف 35 اے سٹیلتھ لڑاکا طیاروں کی پروازیں بحال کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔