تازہ ترین
امریکی شہر نیویارک میں ہیلی کاپٹر بلند و بالا عمارت سے ٹکرا گیا، شہر میں ایمرجنسی نافذ
  11  جون‬‮  2019     |     ائیرفورس
امریکی شہر نیویارک میں ہیلی کاپٹر بلند و بالا عمارت سے ٹکرا گیا، شہر میں ایمرجنسی نافذ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں واقع بلند و بالا عمارت پر ہیلی کاپٹر جا گرا، تاہم اب تک عمارت میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ امریکی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق امریکی شہر نیویارک میں پیش آئے واقعے نے 9/11 واقعے کی یاد تازہ کر دی ہے۔بتایا گیا ہے کہ امریکہ کے سب سے بڑے شہر نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں واقع ایک بلند و بالا عمارت سے ہیلی کاپٹر جا ٹکرایا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس واقعے کو حادثہ قرار دیا جا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہیلی کاپٹر عمارت پر کریش کر گیا۔ کریشن لینڈنگ کے بعد ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی اور پائلٹ ہلاک ہوگیا۔ تاہم عمارت میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ جبکہ اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھی ٹوئٹ کے ذریعے امدادی کاروائیاں کرنے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے:

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔