تازہ ترین
شام کے سیف زون میں دوبارہ مسلح جھڑپیں شروع ہوگئیں
  10  جون‬‮  2019     |     علاقے
شام میں سیف زون میں دوبارہ جھڑپیں چھڑنے کی اطلاعات ہیں تاہم فی الحال جانی و مالی نقصان کی مصدقہ اطلاعات دستیاب نہیں ہوسکیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیریئن آبزرویٹری نے گزشتہ روز جاری ایک بیان میں کہاکہ شام میں اس مقام سے مسلح تصادم کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، جہاں فریقین نے نہ لڑنے پر اتفاق کر رکھا ہے۔سیریئن آبزرویٹری کے مطابق القاعدہ سے منسلک جہادی گروہوں اور ترک حمایت یافتہ باغی گروپوں نے وسطی شام کے حما شہر میں حکومتی فورسز پر حملوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ اس کے ردعمل میں شامی فوج اور روسی فضائیہ نے بھی جوابی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔ فی الحال جانی و مالی نقصان کی مصدقہ اطلاعات دستیاب نہیں۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔