تازہ ترین
امریکی، یورپی پولیس کا مبینہ روسی سائبر کرائم نیٹ ورک ختم کرنے کا دعویٰ
  18  مئی‬‮  2019     |     سائیبر سکیورٹی
امریکا اور یورپی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دنیا بھر میں لوگوں کے کروڑوں ڈالر لوٹنے والے ایک سائبرکرائم نیٹ ورک کو ختم کردیا۔مذکورہ اداروں نے کہاہے کہ ختم شدہ سائبر کرائم نیٹ ورک روسی میل ویئر استعمال کرتا تھا جس نے دنیا بھر میں لوگوں کے 10 کروڑ امریکی ڈالر سے زائد رقم لوٹی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی پولیس ایجنسی یوروپول کا کہنا تھا کہ جارجیا، مولڈوا، یوکرائن اور امریکا میں اس جعل سازی کے خلاف کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے جبکہ امریکا میں 5 روسی شہریوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا، تاہم وہ ابھی مفرور ہیں۔یوروپول نے یہ بھی بتایا کہ یہ منظم سائبر کرائم نیٹ ورک 10 کروڑ امریکی ڈالر لوٹنے میں ملوث ہے جس نے دنیا بھر میں 41 ہزار افراد کو نشانہ بنایا جن میں زیادہ تر کاروباری افراد اور ان کے اداروں کے بینک اکاؤنٹس تھے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ جرمنی اور بلغاریہ کی پولیس بھی اس معاملے کی تحقیقات میں مدد کر رہی ہے۔یہ سائبر کرائم گینگ گوزنیم نامی میلویئر استعمال کرتے ہوئے لوگوں کے کمپیٹر سے ان کے بینکنگ کی لوگن ڈیٹیل حاصل کرتے تھے اور پھر ان اکاؤنٹس سے پیسے کو منتقل کرتے تھے۔مذکورہ رقم کا زیادہ تر حصہ امریکا اور پھر دیگر اکاؤنٹس میں بھیجا گیا۔امریکی ریاست پینسلوانیہ کے ایک مغربی ضلع کے اٹارنی جنرل اسکاٹ بریڈی کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن بین الاقوامی کوششوں کی ایک لازوال مثال ہے۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔