تازہ ترین
یمن: حج اور الضالع میں اتحادی طیاروں کی حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری
  15  مئی‬‮  2019     |     ائیرفورس
یمن میں سرکاری فوج نے سوموار کے روز ایک بیان میں بتایا کہ عرب اتحادی فوج نے حج اور الضالع گورنریوں میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں انہیں بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔'حج' گورنری میں عبس ڈاریکٹوریٹ کینواحی علاقیبنی حسن اور مستبا کے مقامات پر حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی جس کینتیجیمیں حوثیوں کا اسلحہ ڈپو اور دیگر کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے۔بمباری کینتیجے میں متعدد جنگجو بھی ہلاک اور زخمی ہوئیہیں۔ حج میں عرب اتحادی فوج کی بمباری سے 23 ملی میٹر دھانے والی ایئرکرافٹ گنوں اور دیگر بھاری اسلحہ کو تباہ کیا گیا۔ادھر ایک دوسری پیش رفت میں الضالع گورنری میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر عرب اتحادی طیاروںنے سوموار کیروز بمباری کی جس کینتیجے میں کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ الضالع گورنری میں سوموار کیروز ہونے والی لڑامیں 40 حوثی دہشت گرد ہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین نے بتایاکہ الضالع گورنری کے الدمت شہرمیں حوثیوں کو 20 جنگجوئوں کی لاشیں لے جاتے دیکھا گیا ہے۔


رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔