تازہ ترین
سعودی بحری جہازوں پر حملے میں ایران ملوث ہو سکتا ہے، ٹرمپ کا خدشہ
  15  مئی‬‮  2019     |     بین الاقوامی دفاع
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ سعودی تیل بردار جہازوں پر حملے میں ایران ملوث ہوا تو کارروائی میں دیر نہیں کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خدشہ ظاہر کیا کہ آبنائے ہرمز کے نزدیک سعودی بحری جہازوں پر حملے میں ایران ملوث ہو سکتا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ اگر ایران حملے میں ملوث ہوا تو امریکا اس کے خلاف ایکشن لینے میں دیر نہیں کرے گا اور نتائج کا ذمہ دار بھی ایران ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز خلیجی ممالک سے دنیا بھر کو تیل کی فراہمی کے لیے استعمال ہونے والی واحد گذر گاہ آبنائے ہرمز کے نزدیک سعودی عرب کے 2 تیل بردار بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔