تازہ ترین
افغان سیکورٹی فورسز کے جوابی حملے ،سرچ آپریشن میں 16 طالبان جنگجو ہلاک
  15  مئی‬‮  2019     |     علاقے
افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران 16 طالبان جنگجو مارے گئے۔ سرچ آپریشن میں ایک افغان فوجی ہلاک اور 2 زخمی بھی ہوئے جب کہ 2 بارودی سرنگوں کو بھی ناکارہ بنایا گیا۔ادھر طالبان نے فراہ میں سرچ آپریشن کے دوران جنگجووں کی ہلاکت کے افغان حکومت کے دعوے کو مسترد کردیا تاہم پولیس چیک پوسٹوں پر حملے کے ناکام ہونے پر بھی کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے فراہ میں مسلح طالبان جنگجووں نے پولیس چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا تاہم پولیس نے افغان فوج کی مدد سے حملہ آور جنگجووں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا جس کے بعد علاقے میں مشترکہ سرچ آپریشن کا آغاز کیا گیا۔ افغان حکومت نے صوبے فراہ میں افغان افواج اور پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 16 طالبان جنگجووں کی ہلاکت اور 21 کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ، سرچ آپریشن میں ایک افغان فوجی ہلاک اور 2 زخمی بھی ہوئے جب کہ 2 بارودی سرنگوں کو بھی ناکارہ بنایا گیا۔ طالبان نے فراہ میں سرچ آپریشن کے دوران جنگجووں کی ہلاکت کے افغان حکومت کے دعوے کو مسترد کردیا تاہم پولیس چیک پوسٹوں پر حملے کے ناکام ہونے پر بھی کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔