تازہ ترین
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا قافلہ ٹریفک حادثے کا شکار ہوگیا
  15  مئی‬‮  2019     |     علاقے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا قافلہ ٹریفک حادثے کا شکار ہوگیا۔ امریکی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا قافلہ ٹریفک حادثے کا شکار ہوا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق حادثے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قافلے میں شامل موٹر سائیکل سوار پولیس افسر زخمی ہوئے ہیں۔ حادثہ قافلے میں شامل پولیس موٹر سائیکلوں کے آپس میں ٹکرانے کے باعث ہوا۔ اس دوران پولیس افسران کو معمولی چوٹیں آئیں۔ تاہم اس حادثے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی لیموزین کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے 3 پولیس افسران کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔