تازہ ترین
الاسکا میں دو طیارے ٹکرا گئے، پانچ افراد ہلاک،دس زخمی،ایک لاپتہ ہوگیا
  15  مئی‬‮  2019     |     ائیرفورس
امریکا کی ریاست الاسکا میں 2طیارے دوران پرواز ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔حادثے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ اب تک ایک شخص لاپتہ ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ریاست الاسکا میں دوران پرواز 2 چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرانے سے 5 افراد ہلاک اور ایک شخص لاپتہ ہوگیا۔امریکی کوسٹ گارڈ حکام کا کہنا تھا کہ فضا میں دوران پرواز طیارے حادثے کا شکار ہوئے، تصادم کے باعث ایک شخص لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ایک طیارے میں 11 جبکہ دوسرے طیارے میں 5 افراد سوار تھے، حادثے کی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔