تازہ ترین
گواد ر حملہ قابل مذمت: دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
  14  مئی‬‮  2019     |     دہشت گردی
چین نے گوادر میں ہوٹل پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ گوادر کے ہوٹل میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں حملے میں جاں بحق اور زخمی افراد کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔ حملے کے بعد پاکستانی فورسز کی فوری کارروائی قابل تعریف ہے۔ گوادر کے علاقے اور چینی لوگوں کی حفاظت یقینی بنانے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔ چین دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوشوں کی حمایت جاری رکھے گا پاکستانی فوج ملکی سلامتی و استحکام کی حفاظت کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ وزیراعظم پاکستان نے بھی دہشتگرد منصوبے کامیاب نہ ہونے دینے کا عزم ظاہر کیا ہے چین ہمیشہ پاکستان کی ترقی کا خواہاں رہا ہے پاکستان کی معاشی سماجی ترقی کیلئے حمایت جاری رکھیں گے۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔