تازہ ترین
امریکی بحری بیڑے کو ایک میزائل سے تباہ کر سکتے ہیں
  13  مئی‬‮  2019     |     ہتھیار
ایران کے عالم دین یوسف طبا طبائی نژادنے دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکہ کے بحری بیڑے کو1 میزائل سے تباہ کرسکتا ہے۔ یاد رہے کہایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی میں اس وقت اضافہ ہوا تھا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2015ء میں عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے سے دستبرداری کے بعد ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اب ایرانی عالم دین یوسف طبا طبائی نژاد کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی بحری بیڑے ابراہام لنکن کو 1میزائل سے تباہ کیا جا سکتا ہے اور یہ دعویٰ اس وقت کیا گیا ہے جب امریکی بحری بیڑا مشرق وسطیٰ آیا ہے۔ مولانا یوسف طباطبائی نے اصفھان میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے جب انہوں نے کہا کہ امریکہ کے اربوں ڈالر مالیت کے طیارہ بردار بیڑے کو صرف ایک میزائل سے تباہ کرسکتے ہیں۔ دوسری طرف امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ اگر ایران امریکی بحری بیڑے پرکسی بھی قسم کا کوئی حملہ کیا تو اس کا رد عمل بہت شدید اور فوری ہو گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت کو یہ بات سمجھنا ہوگی کہ اگر امریکہ یا اس کے شہریوں کے خلاف ایران نے یا ایران کے کسی گروپ نے حملے کی کوشش کی تو امریکہ کی جانب سے فوری اور فیصلہ کن ردعمل آئے گا۔ ویاد رہے کہ امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کے حکم پر ایران کی جانب سے دھمکیوں کے بعد امریکی بحری بیڑا مشرق وسطیٰ میں بھیجا گیا ہے جو دو روز قبل مصر کی نہر سویز سے گزرا کر بحیرہ فارس مین پہنچ چکا ہے۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔