تازہ ترین
تھریٹ الرٹ جعلی ہے عوام کان نہ دھریں،پاک فوج کی جانب سے عوام الناس کے لئے اہم پیغام
  13  مئی‬‮  2019     |     پاک دفاع
پاک فوج کے شعبہِ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے تھریٹ الرٹ سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے عوام کے پیغام جاری کردیا۔ آئی ایس پی آرکی جانب سےعوام الناس کے لیے پیغام جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ تھریٹ الرٹ سےمتعلق سوشل میڈیاکی اطلاعات پرکان نہ دھریں، آئی ایس پی آر نے کوئی تھریٹ الرٹ جاری نہیں کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی تھریٹ الرٹ کی تصدیق کے لیے آئی ایس پی آر کی ویب سائٹ یا پھر سوشل میڈیا کے آفیشل اکاؤنٹس سے تصدیق کریں۔ یاد رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر، فیس بک اور یوٹیوب پر آفیشل اکاؤنٹس موجود ہیں، مصدقہ اکاؤنٹس سے ہی خبریں اور عوامی پیغامات ارسال کیے جاتے ہیں۔ یہ بھی یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ خبریں پھیلا کر سنسنی پھیلانے کی کوشش کی جاتی ہے، صارفین بنا تصدیق کے انہیں آگے بڑھاتے ہیں جس کی وجہ سے جھوٹی خبر پورے ملک کو متاثر کرتی ہے۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔