تازہ ترین
پاک افغان سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ،5افراد ہلاک
  13  مئی‬‮  2019     |     پاک دفاع
افغانستان میں ڈرون حملے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈرون حملہ افغانستان کی حدود میں واقع لمن نامی علاقے میں ایک مکان پرہوا ہے۔ کہ ڈرون طیارے نے ایک گھر پر 2میزائل فائر کیے۔ مار ے جانیوالوں میں کمانڈراسد اللہ عرف سنگری شامل ہیں اور اس ڈرون حملے میں مارے جانے والے افراد کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔یاد رہے گذشتہ برس دسمبر میں بھی افغانستان کے علاقے صوبے ہلمند میں ڈرون حملہ میں طالبان کمانڈر ملا عبدالمنان 29 ساتھیوں سمیت مارا گیاتھا۔ ملا عبدالمنان اخوند طالبان کے بانی ملا محمد عمر کے بھائی تھے تاہم طالبان نے ڈرون حملے اور ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی۔اس سے قبل افعانستان میں برسرپیکار انتہا پسند گروہ داعش کے سربراہ ابو سعید اورکزئی کو امریکی ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔سعد ارہابی کے نام سے پہچانے جانے والے داعش کے سربراہ ابو سعید اورکزئی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار میں موجود داعش کی خفیہ پناہ گاہ میں موجود تھے۔ننگرہار کے گورنر کے ترجمان نے داعش کے سربراہ کی ڈرون حملے میں مارے جانے کی تصدیق کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ حملے میں ابو سعید اورکزئی اپنے 10 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوا۔عالمی میڈیا نے صوبائی حکومت کے ترجمان عطااللہ کھوگیانی کے حوالے سے بتایا تھا کہ اس ڈرون حملے کے نتیجے میں داعش کے دو اڈے بھی تباہ کیے گئے۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔