تازہ ترین
امریکی وفد کی جنوبی کوریا آمد ،شمالی کوریا نے ایک اور میزائل داغ دیا
  10  مئی‬‮  2019     |     ہتھیار
شمالی کوریا نے ایک ہفتے کے دوران دوسری مرتبہ میزائل تجربہ کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریائی فوج نے گزشتہ روز جاری کئے گئے ایک بیان میں کہاکہ یہ میزائل تجربہ ایک ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب ایک امریکی وفد جنوبی کوریا میں ہے۔ خیال رہے کہ ہفتے کے روز شمالی کوریا نے فوجی مشقیں کیں اور اس دوران کئی ایک راکٹ داغے گئے جن میں سے کم از کم ایک درمیانے درجے تک مار کرنے والا میزائل تھا۔ شمالی کوریا کے لیے امریکا کے خصوصی مندوب اسٹیفن بِیگن گزشتہ روز سیؤل پہنچے تھے تاکہ جنوبی کوریائی وفد کے دورہ شمالی کوریا سے قبل صلاح و مشورہ کیا جا سکے۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔