تازہ ترین
نیویارک :چینی سرمایہ کاری سے پاکستانی معیشت کو خطرات ہو سکتے ہیں: آئی ایم ایف
  11  اکتوبر‬‮  2018     |     امریکہ
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے خبر دار کیا ہے کہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری یا اس کی معیشت میں چین کی شمولیت سے اسلام آباد کو فائدہ اور نقصان دونوں ہی ہوسکتے ہیں۔ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی سالانہ نیوز کانفرنس کی مزید تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے ماہر معاشیات مورس اوبسٹ فیلڈ نے کہا اگر عالمی مالیاتی ادارہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہوجاتا ہے تو اس کامقصد اصلاحات ہوگا جو پاکستان کو مخصوص تفصیلات فراہم کیے بغیر ہی اس کی ملکی صلاحیت کو بہت زیادہ وسیع کر دے گا۔حکومت نے ساختی اصلاحات نافذ کرنے سے متعلق اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے جن سے پاکستان کی فنڈز کے ذریعے مالی مدد کی عادت ختم ہوجائے گی۔چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق ا نہوں نے کہا کہ پاکستان کو انفرا اسٹرکچر کی ترقی کی زیادہ ضرورت ہے جس میں چین کی سی پیک منصوبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے لیے فائدہ مند ہوسکتی ہے۔تاہم اپنے ان خیالات سے بر عکس ان کا مزید کہا چین کی شمولیت سے پاکستان کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔آئی ایم ایف کے ماہر معاشیات نے کہا کہ یہ بہت اہم ہے کہ ان منصوبوں کا ڈیزائن بہت مضبوط ہو جس میں ایسے قرضوں کو، جو ادا نہ کیے جاسکیں، نظر انداز کیا جانا چاہیے ۔



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔