تازہ ترین
امریکہ، اسکول پر طالب علموں کے حملوں میں مزید اضافہ
  19  مئی‬‮  2018     |     امریکہ
ایک طالب علم نے اسکول میں گھس کراندھا دھند فائر نگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں پاکستانی طالبہ سبیکا عزیزشیخ سمیت 10 افراد ہلاکذرائع کا کہنا ہے کہ یہ المناک واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہرہیوسٹن کے ہائی اسکول میں آیا، جس میں ایک طالب علم نے اسکول میں گھس کراندھا دھند فائر نگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں پاکستانی طالبہ سبیکا عزیزشیخ سمیت 10 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ اس واقع کی ا طلاع پاتے ہی پولیس نے اسکول کوگھیرے میں لے لیا اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد 17 سالہ طالب علم سمیت دو افراد کو حراست میں لے لیا ۔ طبی عملے نے فوری طور پر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا عزیزشیخ کے بد نصیب والد کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کے کم سنی میں ہی بڑے بڑے خواب تھے، جو کہ چکنا چور ہو کر رہ گئے۔ ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے اعلان کیا ہے کہ حملہ آور نے ایک شاٹ گن اور ایک پستول کے ساتھ معصوم طلباء پر فائر کھول دیا ، یہ دونوں ہتھیار حملہ آور کے والد نے قانونی طور پر خرید رکھے تھے۔ امریکی اخبارات کی خبروں کے مطابق حملہ آور اسی اسکول میں زیر تعلیم 17 سالہ دیمتروس پاگورتز تھا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'ابتدائی معلومات اچھی نہیں ہیں، اللہ تعالی سب بچوں کو محفوظ رکھے'۔ ٹرمپ نے بعد ازاں وائٹ ہاؤس میں ایک اعلان کرتے ہوئے اس حملے پر اپنے گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ بتایا گیا ہے کہ سانتا فے کا یہ حملہ ایک ہفتے کے اندر تیسرا واقع ہے جبکہ امسال22 بار اسکولوں پر حملے کیے گئے ہیں۔



رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔