تازہ ترین
امریکہ نے ایران پر پابندیوں کا آغاز کردیا، 6 افراد اور3 ادارے زد میں آ گئے
  12  مئی‬‮  2018     |     امریکہ
امریکہ کے محکمہ خزانہ نے جوہری معاہدے سے دستبرداری کے اعلان کے بعد پاسداران انقلاب کے تحت القدس قوت سے وابستہ 6 افراد اور تین ایرانی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیںامریکہ کے محکمہ خزانہ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے طے شدہ جوہری معاہدے سے دستبرداری کے اعلان کے بعد پاسداران انقلاب کے تحت القدس قوت سے وابستہ 6 افراد اور تین ایرانی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں ۔ محکمہ خزانہ نے گزشتہ روز اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ان 6 ایرانیوں اور تین اداروں پر امریکہ کے خصوصی طور پر عالمی دہشت گرد قرار دیے گئے مشتبہ افراد اور ایران کی مشتبہ مالیاتی سرگرمیوں کے لیے وضع شدہ قواعد وضوابط کے تحت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔