تازہ ترین
امریکہ عالمی اداروں کو ایران کیخلاف استعمال کرنے میں ناکام رہا: حسن روحانی
  28  مارچ‬‮  2018     |     امریکہ
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ملک کی خارجہ پالیسی کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ عالمی اداروں کو ایران کے خلاف استعمال کرنے میں ناکام رہا ہے۔ایرانی ٹی وی کے مطابق ایوان صدر میں کابینہ کے ارکان اور اعلی عہدیداروں سے نوروز کی پہلی ملاقات میں صدرحسن روحانی کا کہنا تھا ایران کی جامع ایٹمی معاہدے کی پابندی کرنے کے بارے میں آئی اے ای اے کی اب تک کی رپورٹوں کو سیاسی اور اخلاقی لحاظ سے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایٹمی معاہدے کو کمزور اور سبوتاژ کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی معاہدے کے حوالے سے دنیا کے اکثر ملکوں کی جانب سے ایران کے موقف کی واضح حمایت ہماری خارجہ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے۔ زیادہ تر ہمسایہ ملکوںکے ساتھ تہران کے تعلقات بہت اچھے ہیں افراط زر کو مزید کم کرنا، روزگار کی فراہمی ہماری ترجیحات میں سر فہرست ہے۔



رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔