تازہ ترین
بھارتی فضائیہ روس کے ساتھ فائٹر پروگرام سے علیحدہ ہونا چاہتی ہے
  31  اکتوبر‬‮  2017     |     شہ سرخیاں
ففتھ جنریشن فائٹر ائیر کرافٹ یاFGFA، کی مشترکہ تیاری اور پیدا وار کے پروگرام کو ایک نئی سخت مشکل کا سامنا ہے کیونکہ بھارتی فضائیہ اس پراجیکٹ کو ختم کرنا چاہتی ہے۔
بھارت فضائیہ کی سینئیرلیڈر شپ نے وزارتِ دفاع کو اپنے خدشات سے آگاہ کیا ہے اور یہ دعویٰ کیا ہے کہ روس کے ساتھ مجوزہFGFAپروگرام مطلوبہ ضروریات کو اس انداز میں پورا نہیں کرتا جیسے امریکہ کاF-35پروگرام کرتا ہے، ایک نامعلوم سینئیربھارتی افسرنے بتایا، اس افسر نے مزید بتایا’’ IAFاس پروگرام کو جاری رکھنے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔
یہ مجوزہ FGFAپروگرام مطلوبہ سٹیلتھ اورکراس سیکشن کی خصوصیات F-35فائٹر کے مقابلے میں پوری نہیں کرتی، افسر نے وضاحت کی ، اس کے لئے بڑی سٹرکچرل تبدیلیوں کی ضرورت ہے جو موجودہ روسی پروٹو ٹائپ پورا نہیں کرتا۔
FGFAماڈیولر انجن کے نظریات پر بھی پورا نہیں اترتا جس سے فلیٹ کی مرمت اور سروس کی صلاحیت مہنگی اور پریشان کن ثابت ہوتی ہے، ایک دوسرے سروس افسر نے کہا کہ فلیٹ کی سروس کی صلاحیت اور FGFAدستیابی کے لئے مختصر وقت میں ضروری ہے تاکہ اسے یو زر خود کر سکے۔
روس نےFGFAکے لئے نان ماڈیولر انجن اور اس کی مرمت کے لئے اور دوسرے معاملات کی پیشکش کی ہے جسے صرف مینوفیکچرر ہی ہینڈل کر سکتا ہے۔
روسی سفارت خانے کے سفارت کاررائے کے لئے دستیاب نہیں تھے۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔