تازہ ترین
امریکی فوج نے مغربی موصل میں داعش کے کیمیائی حملے کی تصدیق کردی ۔
  10  مئی‬‮  2017     |     دہشت گردی
امریکی فوج نے مغربی موصل میں داعش کے کیمیائی حملے کی تصدیق کردی ۔
امریکی فوج نے یہ تصدیق کی ہے کہ تکفیری داعش دہشت گرد گروپ نے ہفتے کے احتتام پر اہم شہر موصل میں آگے بڑھتی ہوئی عراقی فوج پر کیمیائی حملہ کردیا ۔
عراقی سیکیورٹی ذرائع نے ہفتے کے روز یہ رپورٹ دی کہ داعش دہشت گردوں نے مغربی موصل میں تازہ آزاد کئے گئے علاقے الابر میں عراقی فوجوں پر کلورین سے بھرے ہوئے میزائلوں سے حملہ کیا جس سے 7فوجیوں کی سانس بند ہوگئی ۔
بدھ کو امریکی فوج کے میجر جنرل جوزف مارٹن جو کمبائنڈ جوائنٹ فورسز کے کمانڈنگ جنرل ہیں انہوں نے عراق کے دارلحکومت بغداد سے ویڈیو کانفرنس کے زریعے بتایا کہ کیمیائی حملہ ہوا ہے مگر اس سے زیادہ نقصان نہیں ہوا ۔


رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔