تازہ ترین
پاکستان رینجرز سندھ کے گزشتہ را ت آپریشن میں ممنوعہ جہادی تنظیم جنداللہ کے 4دہشت گرد ہلاک ہوگئے
  6  مئی‬‮  2017     |     پاک دفاع
۔ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں زاہد آفریدی،فہیم ،حمید ،محمد حفیظ اللہ ،ماما اور ایک خاتون سہولت کار افشاں شامل ہے ۔وہ درج ذیل دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھے۔
۱۔15مارچ2015 کو اسپیشل سیکورٹی یونٹ پرریموٹ کنٹرول بلاسٹ جس سے 2پولیس مین ہلاک اور 15زخمی ہوگئے ۔
۲۔کراچی سٹی کورٹ پر 4دہشت گردوں کو بچانے کے لئے ہینڈ گرنیڈ حملہ اور فائرنگ ۔
۳۔ 2013میں 15سے 20شیعہ افراد کی ہلاکت ۔
۴.مسجد ابو ہریرہ میں رینجر ز کی موبائل پر حملہ جس کے نتیجے میں 4رینجرر اہلکار شہید ہوگئے ۔
۵۔30نومبر 2011کو سمٹ بینک ناظم آباد میں 5.2میلین روپے کی ڈکیتی
۶۔14نومبر2008کو مری پور مسلم کمرشل بینک میں 5.6ملین روپے کی بینک ڈکیتی اور 2افراد کی ہلاکت ۔
۷۔اگست 2014میں اے این پی کے کارکن عجب خان کا اغواء برائے تاوان جنہیں 10.5ملین روپے لے کر چھوڑ دیا گیا ۔
۸۔2015میں کراچی سینٹرل جیل کو کھود کر حملے کی منصوبہ بندی ۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔