تازہ ترین
پاکستان کے سابقہ آرمی چیف سعودی قیادت میں فوجی بلاک کی قیادت کے لئے ریاض روانہ ہو گئے۔
  6  مئی‬‮  2017     |     پاک دفاع
پاکستان کے سابقہ آرمی چیف سعودی قیادت میں فوجی بلاک کی قیادت کے لئے ریاض روانہ ہو گئے۔
ریٹائر جنرل پاکستان آرمی جنرل راحیل شریف ،60،سعودی قیادت میں فوجی بلاک کے کمانڈر ان چیف کا عہدہ سنبھالنے کے لئے سعودیہ عرب روانہ ہوگئے ۔
میڈیاکے ذرائع نے نامعلوم حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پاکستانی جنرل سعودی دارلحکومت ریاض کی طرف جمعہ کو روانہ ہوگئے ۔
سابقہ پاکستانی چیف آف آرمی اسٹاف جو پچھلے سال ریٹائر ہوگئے تھے وہ صفر سے نیا فوجی بلاک بنانے کا منصوبہ بنارہے ہیں اور اس میں نئی افواج شامل کریں گے ۔اس کے مقاصد اور TORکی ابھی تک وضاحت نہیں کی گئی اور یہ خفیہ ہیں ۔
سعودی اس اتحاد کو فنانس کریں گے جس میں مسلم اکثریتی 40ممالک سے فوجی شامل کئے جائیں ۔یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ فوج داعش تکفیری دہشت گرد گروپ جیسے انتہا پسند گروہوں سے لڑائی کرے گی ۔
سعودیہ عرب اس وقت پہلے ہی ایک فوجی بلاک کی قیادت کر رہا ہے جو غریب ملک یمن کے خلاف خوفناک جارحیت کر رہا ہے۔اب تک اس سعودی قیادت میں حملوں میں 12000یمنی ہلاک ہو چکے اور مطلوبہ مقاصد بھی حاصل نہ ہوئے ۔
اس عہدے کو حاصل کرنے کے لئے شریف نے خاص اجازت نامہ این او سی حاصل کیا جسے پاکستانی حکام نے منظور کیا۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔