تازہ ترین
پاکستان کو امریکا کی طرف سے سیسنا میڈیویک ہوائی جہاز مل گئے ۔
  6  مئی‬‮  2017     |     پاک دفاع
پاکستان کو امریکا کی طرف سے سیسنا میڈیویک ہوائی جہاز مل گئے ۔

پاکستان آرمی ایویشن کور کو امریکا سے 2سیسنا 208Bگرینڈ کاروان ایکس اور 4سیسناT206Hاسٹیشنر ہوائی جہاز جمعہ کے روز موصول ہوئے پاکستان نے ان ۶ جہازوں کا آرڈر اپریل2016میں 14.09ملین امریکی ڈالر کے تحت کیا جس میں جہاز کے ساتھ 2سال کا مرمت اور سپورٹ پیکج شامل ہے ۔
PAAگرینڈ کاروان ایکس اور اسٹیشنر کو میڈیکل ایویکیوایشن
مقاصد کے لئے استعمال کرے گی ۔گرینڈ کاروان ایکس اپنے کیبن میں 14آدمیوں کو لے جاسکتا ہے اور اس کا ڈیزائن اس طرح بنایا گیا ہے کہ یہ غیر تیار شدہ رن وے پر بھی کام کر سکتا ہے جوکہ شمالی علاقوں اور فاٹا میں کار آمد ثابت ہوگا۔
گرینڈ کاروان ایکس میں 1520کلو گرام کا وزن لے جانے کی صلاحیت ہے یہ پریٹ اینڈ وٹنی PT6A-140ٹربو پراپ انجن سے چلتا ہے اور 361کلو میٹر فی گھنٹہ کی اسپیڈ اور 1785کلو میٹر کی فیری رینج فراہم کرتا ہے ۔
اپنی میڈیویک کانفیگوریشن میں گرینڈ کاروان ایکس 2اسٹریچر اور کیبن میں 5افراد کو لے جاسکتا ہے اسے انٹیلی جنس ،نگرانی اور جاسوسی کے مشن میں استعمال کیا جا سکتا ہے ۔
سیسنا T206Hاسٹیشنر HDگریند کاروان ایکس سے چھوٹا جہاز ہے ۔یہ 6افراد کو لے جاسکتا ہے اور اس میں 667کلوگرام وزن لے جانے کی صلاحیت ہے ۔اسٹیشنر لائی کامنگ TIO-540-AJIAپسٹن انجن چلاتا ہے اور 298کلومیٹر فی گھنٹہ کی کروز اسپیڈ اور 1302کلومیٹر کی زیادہ سے زیادہ رینج فراہم کرتا ہے ۔سیسنا کی طرح اسٹیشنر HDکو بھی میڈیویک کنفیگر اور تلاشی ریسکیو جا سوسی انٹیلی جنس اور نگرانی کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔