تازہ ترین
پاک، افغان سرحد پر پاک فضایہ کے حملوں میں متعدد ہلاک۔
  6  مئی‬‮  2017     |     پاک دفاع
قابل اعتماد انٹیلی جنس کے مطابق دہشت گرد وں کی ننگر ہار افغا نستان سے خیبر ایجنسی کی وادی راج گال کی طرف پیش رفت کے دوران ستا ر پا لے اور نارائی نو راج گال وادی خیبر ایجنسی میں فضائی حملے کئے ۔بہت سے ہلاک ہوگئے اور کچھ زخمی ہوئے ۔زخمی اور زندہ بچنے والے واپس بھاگ گئے ۔ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ۔ملک کے مختلف حصوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹون کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 12آئی بی او ایس 29کارڈون اور تلاشی کے آپریشن کئے ۔پنجاب میں مختلف علاقوں جن میں بہاولپور ،رحیم یار خان ،لودھراں ،پاک پتن اور بہاولنگر شامل ہیں 29آئی بی او او ر تلاشی کے آپریشن کئے گئے ۔ان آپریشنز کے دوران 9دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔بلوچستان میں ایف سی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے گواک ،مندمیں آئی بی او کیا ، کا لعدم تنظیموں کے5دہشت گرد ہالک کردیئے گئے ،دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ۲ایف سی اہلکار شہید ہوگئے ۔کے پی کے میں ایک دہشت گرد کاروائی ناکام بنادی گئی جب ایف سی کے پی کے نے بار کمبر خیل ،باڑہ اور خیبر ایجنسی کے عام علاقوں میں ایک آئی بی او کیا ۔2دہشت گرد شاہد اور عبد الرازق گرفتار کر لئے گئے جو سرحد پار سے دی گئی ہدایات کے مطابق ایک بڑے دہشت گرد حملے کا منصوبہ بنارہے تھے بارودی مود کی اچھی خاصی مقدار بھی قبضے میں لے لی گئی ۔ساؤتھ وزیرستان ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز میں گیگا خیل کے علاقے میں تلاشی کے آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں بارودی مواد بر آمد کر لیا ۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔