تازہ ترین
اٹلی کے چیف آف آرمی اسٹاف نے جی ایچ کیو میں پاکستانی چیف آف آرمی اسٹاف سے ملاقات کی
  6  مئی‬‮  2017     |     پاک دفاع
اٹلی کے چیف آف آرمی اسٹاف نے جی ایچ کیو میں پاکستانی چیف آف آرمی اسٹاف سے ملاقات کی
جنرل ڈینیلو ایریکو ،اٹلی کے چیف آف آرمی اسٹاف نے پاکستانی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ۔
فوجی تربیت اور دہشت گردی کے خلاف ایکشن کے حوالے سے اور خاص طور پر زیادہ بہتر فوجی تعاون کے حوالے سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
بعد میں وفد کو پاکستانی فوج کی آپریشنل اور تربیتی سرگر میوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔مہمان جنرل نے دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے پاکستان فوج کے جاری آپریشن ردالفساد اور اس میں ہونے والی کامیابیوں پر پاکستان فوج کو سراہا ۔
اس سے قبل جی ایچ کیو آمد پر اطالوی چیف آف آرمی اسٹاف نے یادگار شہداء پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔پاکستان فوج کے ایک چاق وچوبند دستے نے مہمان جنرل کو گارڈ آف آنر پیش کیا ۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔